Wednesday, 13 August 2014

دولہا ایمبولینس میں بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں دولہا نے ہر حال میں دلہن کو لانے کیلئے ایمبولینس کا استعمال کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اتوار کے روز لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں داخل ہونے والے شہزاد نامی دولہا نے کامونکے کے علاقے جانا تھا مگر اس نے پولیس اور انتظامیہ سے بچنے کیلئے دیگر ٹرانسپورٹ کی بجائے ایمبولینس کا استعمال کیا۔ راوی پل پر انتظامیہ نے دولہے والی ایمبولینس کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی

لاہور ہائی کورٹ نےڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست مسترد کردی


لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست خارج کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلانا اور قتل و غارت کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار نہیں کرسکی۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کے احکامات جاری کرے۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے، اس صورت حال میں کسی سیاسی شخصیت کی گرفتاری صورت حال کو مزید خراب کرسکتی ہے۔ ضابطہ فوجداری کے تحت آئی جی پنجاب کو طاہرالقادری کی گرفتاری کے لئے درخواست دی جائے۔